مذہبی محفل میں شرکت کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مذہبی محفل میں شرکت کے لئے آئے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں منعقدہ مذہبی محفل میں ارسلان نامی شہری شرکت کے لئے آیا اور اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments