مویشی پال حضرات اور لائیو سٹاک سٹیک ہولڈرز کا آ گاہی سیشن
’’ لائیو سٹاک پروڈکٹیویٹی‘‘کے اغراض و مقاصد اور اہم خدوخال پر بریفنگ دی گئی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام ضلع فیصل آباد کے مویشی پال حضرات اور لائیو سٹاک سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کی آگاہی اور رہنمائی کے لیے ایک اہم آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن کے دوران ڈاکٹر سہیل منظور، ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ پنجاب نے اے ڈی پی سکیم ‘‘سی ایم پنجاب ہرڈ ٹرانسفارمیشن ٹو انہانس لائیو سٹاک پروڈکٹیویٹی’’ کے اغراض و مقاصد اور اہم خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ڈاکٹر رفاقت، سینئر ویٹرنری آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف بریڈ امپروومنٹ پنجاب نے جدید بریڈنگ ٹیکنالوجیز، جینیاتی بہتری اور مصنوعی نسل کشی کی اہمیت کے حوالے سے جامع تکنیکی سیشن پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر روبینہ انجم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد نے مقررین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ جدید بریڈنگ ٹیکنالوجیز، جینیاتی اصلاح، جانوروں کی ٹیگنگ و ٹریسیبلٹی اور مصنوعی نسل کشی کے ٹیکنیشنز (AITs) کے کردار کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ جدید سہولیات کے ثمرات حقیقی معنوں میں مویشی پال حضرات تک ان کی دہلیز پر پہنچائے جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments