سعودی عرب، ترکی،ایران کا اکٹھے بیٹھنا خوش آئند :عبدالرشید

سعودی عرب، ترکی،ایران کا اکٹھے بیٹھنا خوش آئند :عبدالرشید

مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے باہمی اتفاق اور اتحاد ضروری ہے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ناظمِ اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشوں سے سعودی عرب، ترکی اور ایران کا ایک ساتھ بیٹھنا انتہائی مسرت اور خوشی کی بات ہے ۔ مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے باہمی اتفاق، اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان دنیا بھر میں اپنی کھوئی ہوئی عظمتِ رفتہ بحال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں تمام تر اختلافات پسِ پشت ڈال کر متحد و متفق ہونا ہوگا اور مشترکہ پلیٹ فارم سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ 15 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ملک کی سیاسی و مذہبی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...