نہری پانی چوری کر نیوالے 20 افراد کیخلاف مقدمات

نہری پانی چوری کر نیوالے 20 افراد کیخلاف مقدمات

محکمہ انہار ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا، 20 افراد نے کھال توڑے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے 20 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔تھانہ نشاط آباد کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران 20 سے زائد افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے اور اپنی فصلوں کو چوری شدہ پانی سے سیراب کرنے میں ملوث پایا۔ جو سرکاری خزانے کے لئے نقصان کا سبب بن رہے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...