شو روم میں گھس کر مخالفین کو دھمکیاں ،مقدمہ درج

 شو روم میں گھس کر مخالفین کو دھمکیاں ،مقدمہ درج

اسرار احمد شوروم میں ساتھیوں کے ساتھ مو جو د تھا ، ملزموں نے دھاوا بول دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر شو روم میں گھس کر مخالفین کو دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں و پریشان کرنا شروع کر دیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے سوساں روڈ پر اسرار احمد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوروم میں دیگر ساتھیوں کہ ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملز م گن پوائنٹ پر شوروم میں داخل ہوگئے اور انہیں قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کرنے لگے اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...