ٹرالے کی ٹکر سے شدید زخمی موٹر سائیکل سوار نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا
گوجرہ (نمائندہ دنیا)ٹرالے کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ چند روز قبل نیو پلاٹ گوجرہ کا رہائشی علی حسن موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی چاند ساجد کے ہمراہ مونگی روڈ پر جا رہا تھا کہ۔۔۔
ایک ڈالے کی زد میں آ کر دونوں شدید زخمی ہو گئے تھے ۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر علی حسن کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ وہ ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ضروری قانونی کارروائی کے بعد نوجوان کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments