بغیر نقشہ منظوری تعمیرات ،شہری کے خلاف مقدمہ درج
نقشہ برانچ کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر اجازت اور بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں نقشہ برانچ کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران شہری کو بغیر نقشہ منظوری اور بغیر اجازت بلڈنگ تعمیر کرتے ہوئے پایا گیا۔ جو قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ جسکی بلڈنگ کو سیل کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments