گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر، تاریں چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر، تاریں اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں نعیم نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے رات کی تاریکی میں مبینہ طور پر اس کے گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر، تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اور راہ فرار اختیار کرگئے۔ تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments