خواتین اور دیگر اہلخانہ کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا
آصف اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا ملز موں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ روشن والا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے آصف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments