راہ جاتی لڑکی کو روک کر ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی لڑکی کو روک کر ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جعفر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کو راہ جاتے ہوئے ملزم نے مبینہ طور پر روک لیا اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے ہراساں کرنے لگا اور اس دوران سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments