ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا سبب بننے وا لا یونٹ سیل
محکمہ ماحولیات ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا سبب بننے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے پنوں چوک کے قریب محکمہ ماحولیات ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی فیکٹری کی چمنیوں سے نکلنے والا کالا اور مضر صحت دھواں اور دیگر فضلات ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے تھے ۔ جس سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments