غیر قانونی کٹوتیاں ، بی آئی ایس پی ریٹیلرز کی ڈیوائسز بند
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کمپلینٹ آفیسر وسیم وقار نے مستحق خواتین کی امدادی رقم میں مبینہ غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی ڈیوائسز بند کردیں۔
مستحق خواتین کی جانب سے امدادی رقم میں زائد کٹوتیوں کی شکایات موصول ہونے پر ان کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد متعلقہ ریٹیلرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر وسیم وقار نے واضح کیا کہ مستحق خواتین کی امدادی رقم میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی کٹوتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے ریٹیلرز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments