تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے ،جمعیت اہلحدیث
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )آل پاکستان مرکزی جمعیت اہلحدیث کانفرنس میں شرکت کے لیے مرکز القدوس اہلحدیث غلہ منڈی جڑانوالہ سے قافلہ روانہ ہوگیا۔
جڑانوالہ سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث حبیب اللہ، ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ملک عبدالحفیظ، امیر سٹی قاری عبدالاواحد سعید، ناظم تبلیغ ملک عبیداللہ یزدانی، میاں وقاص خالد اور دیگر رہنماؤں نے قافلے کی روانگی سے قبل اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے جانوں کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلک اہلحدیث ہمیشہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments