فیصل آباد کو صوبہ بنانے کی تحریک مکوآنہ میں بھرپور عوامی ریلی

فیصل آباد کو صوبہ بنانے کی تحریک  مکوآنہ میں بھرپور عوامی ریلی

مکوآنہ (نمائندہ دنیا) فیصل آباد کو صوبہ بنانے کی تحریک کے سلسلے میں مکوآنہ سے بھرپور عوامی ریلی نکالی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی۔

 ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جی ٹی ایس چوک فیصل آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کی قیادت سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین خاں اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری علی اختر خاں نے کی۔ اس موقع پر شرکا نے فیصل آباد کو صوبہ بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے تحریک کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ریلی میں امیدوار میونسپل کمیٹی مکوآنہ حاجی ملک مظہر اعوان، معروف روحانی شخصیت پیر سید احسان علی بہادر، سید سلطان علی بہادر، سید عنصر عباس شاہ، چوہدری سرور گجر، رانا اکمل ایڈووکیٹ، بابا غلام فرید گجر، شیخ اکرم، رائے نوطے خاں سمیت دیگر معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی۔اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چودھری علی اختر خاں اور چودھری ظہیرالدین خاں نے کہا کہ فیصل آباد ملک کا ایک اہم صنعتی، تجارتی اور کاروباری مرکز ہے ۔ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر اسے صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کو صوبہ بنانے سے انتظامی امور میں بہتری، عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو سرکاری سہولیات کی فراہمی میں آسانی پیدا ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...