سائیکل اور گدھا گاڑی میں تصادم نوجوان جاں بحق، 10 سالہ بچہ زخمی
بھوآنہ (نمائندہ دنیا)شاہ جیونہ روڈ عنایت پور بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 10 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ سائیکل اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جس کے باعث 25 سالہ احتشام الحق جاں بحق جبکہ 10 سالہ احتقاص نور زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments