ڈی پی او چنیوٹ کی جامع مسجد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جامع مسجد حسنین، چک نمبر 134 میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ رجوعہ انسپکٹر اعجاز احمد، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کی دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ کمپلینٹ سیل کو موصولہ درخواستوں پر کارروائی کرکے فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments