ٹو بہ :ڈسٹرکٹ جیل میں ملازمین کے درمیان دلچسپ کرکٹ میچ

 ٹو بہ :ڈسٹرکٹ جیل میں ملازمین  کے درمیان دلچسپ کرکٹ میچ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ملازمین کی دو ٹیموں کے درمیان شاندار کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے ، بہترین کھیل اور مثالی ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔میچ میں ڈی آئی جی جیل ریجن فیصل آباد رانا رضا اللہ خان، سپرنٹنڈنٹ جیل رانا عرفان سلیمان سمیت دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی، جبکہ علی کامران نے بطور کمنٹیٹر اپنے دلچسپ تبصروں سے میچ کی رونق دوبالا کر دی۔اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں جسمانی صحت، ذہنی آسودگی اور ملازمین کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے ایسی صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد قابلِ تحسین اقدام ہے ، جس سے ملازمین کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ مثبت تفریح کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...