نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے آڑھتی کے قبضے سے بندوق برآمد

نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے  آڑھتی کے قبضے سے بندوق برآمد

گوجرہ (نمائندہ دنیا) نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے آڑھتی کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل اڈا مونگی بنگلہ کے آڑھتی نعیم وغیرہ کے پاس چک نمبر 179 ج ب کے حسنین اور شیراز گندم فروخت کرنے کی غرض سے آئے تو ان کی تلخ کلامی ہو گئی، جس پر آڑھتی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے انہیں کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا تھا۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...