نامعلوم افراد نے نمبردار کی گنے کی فصل کو آگ لگا دی، لاکھوں کا نقصان
گوجرہ (نمائندہ دنیا) نمبردار کی گنے کی فصل کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی، لاکھوں روپے مالیت کا کماد جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 371 ج ب گنڈا سنگھ کے نمبردار چوہدری شاہ محمد گجر کی گنے کی فصل کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی، جس نے لاکھوں روپے مالیت کی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پوری فصل تباہ ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments