چنیوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، 23 ملزم گرفتار، منشیات اور شراب برآمد
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘کرائم فری پنجاب’’ کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 200 لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments