موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ شہریوں کی دہلیز پر پہنچ گیا

موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ  یونٹ شہریوں کی دہلیز پر پہنچ گیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس سمیت خدمت مرکز کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس سلسلے میں جھنگ روڈ نزد کانجو موڑ چنیوٹ کے شہریوں کو مختلف پولیس سروسز فراہم کی گئیں۔ شہریوں نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی سہولیات کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عوامی خدمت کے عزم کے تحت شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس ورک کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔ موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس سمیت خدمت مرکز کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...