سابقہ رنجش ،گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
ملز موں نے مبینہ طور پر عمران کی ہمشیرہ کے گھر دھاوا بول دیا ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر گھر میں گھس کر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں عمران نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کی ہمشیرہ کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود اس کی ہمشیرہ کو قابو کر کے ڈنڈوں سوٹوں اور اینٹوں کے ساتھ تشدد کرتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ اس دوران متاثرہ خاتون کی نہ صرف ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ بلکہ اس کے کپڑے پھٹنے سے وہ مبینہ طور پر نیم برہنہ ہو گئی۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments