تحصیل آفس گجرات میں رجسٹری محرر،ڈیٹا آپریٹر تعینات نہ ہو سکے
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)تحصیل آفس گجرات میں رجسٹری محرر اور ڈیٹا آپریٹر کی تبدیلی کے بعد ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک کی طرف سے نہ ہی کوئی رجسٹری محرر اور۔۔۔
نہ ہی کسی کو ڈیٹا ٓاپریٹر تعینات کیا گیا ہے کئی روز گزر جانے کے باوجود رجسٹری برانچ بغیر محررز کے چل رہی ہے اور رجسٹری کے حصول کے لیے آنے والے سائلین کو اس سلسلہ میں کسی بھی پریشانی کاسامنا نہیں ہے بلکہ تمام کا م تحصیلدار خود ہی احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں اور سائلین کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ ہے ۔