تتلے عالی:ڈاکو موٹر سائیکل نقدی، موبائل لے گئے
تتلے عالی(نامہ نگار ) ڈکیتی وچوری کے مختلف واقعات میں موٹر سائیکل،نقدی،موبائل فون لوٹ لئے گئے ۔
نواحی گاؤں طور شریف کا غلام حسین نماز پڑھ کر گھر جا رہاتھا کہ دو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لیا، مرالی والہ میں عدنان سے بلانمبری موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا، تتلے عالی میں اظہر کی بیٹھک سے موبائل فون اور7600روپے نقدی نامعلوم ملزمان نے چوری کرلی۔تتلے عالی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔