لدھیوالہ وڑائچ:غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ،بیس دکانیں سیل
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )ریفلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے کے ہونے والے حادثات سے بچاؤ کیلئے میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کی ٹیم نے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کرنے والی بیس دکانیں سیل کر دیں۔۔۔
جرمانے بھی عائد کیے گئے بتایا گیا ہے کے گیس ریفلنگ کے دوران آئے روز سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے جانی نقصان سے بچاو کے لئے میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کی ٹیم نے اے سی صدر حلیمہ منیر کے احکامات پر عالم چوک سے قاضی کوٹ تک ایل پی جی گیس ریفلنگ کرنے والی بیس کے قریب دوکانوں کو سیل کر دیا ہے اور تمام د کانداروں کو جرمانے بھی عائد کر دئیے ہیں۔