دو میونسپل کارپوریشن میں اہم سیٹیں عرصہ دراز سے خالی
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )پنجاب حکومت کی نااہلی یا گجرات کے عوامی نمائندوں کی بے حسی،میونسپل کارپوریشن گجرات میں ایم او پی ایم او ایف اور چیف آفیسر کی سیٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔۔۔
ان سیٹوں پر ابھی تک کسی آفیسر کو تعینات نہیں کیا گیا ان تینوں کا چارج ضلع کونسل کے افسران کے پاس ہے جو کہ میونسپل کارپوریشن میں بیٹھنا گوارہ نہیں کرتے ، ایم او پی کا چارج ایم او پی وزیر آباد سید عمران شاہ کے ایم او ایف کا چارج ضلع کونسل کے ایم او ایف رؤف اشرف جبکہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا اعزازی چارج ایم او آر خالق داد گاڑا کے پاس ہے ان تینوں سیٹوں کے خالی ہونے سے ٹھیکیداروں شہریوں اور ملازمین کو اپنے اپنے معاملات نمٹانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب کمشنر گوجرانولہ اور ڈی سی گجرات بھی اس سلسلہ میں ٹس سے مس نہیں ہورہے اور نہ عوامی نمائندے اس طرف توجہ دے رہے ہیں کہ ان سیٹوں پر افسران کی تعیناتی کی جائے جس سے میونسپل کارپوریشن اور شہریوں کے معاملات بہتر انداز میں حل ہو سکیں ۔