ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائینگے :ڈی سی گجرات

 ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائینگے :ڈی سی گجرات

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر اور پبلک پراسیکیوٹر دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی رفتار اور معیار پر خصوصی توجہ دی۔

 اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر کی تعمیر پر 25 ملین روپے جبکہ پبلک پراسیکیوٹر دفتر کی تعمیر پر 54 ملین روپے لاگت آئے گی۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر جاری کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں بلا جواز تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت کے اندر کام مکمل کیا جائے تاکہ دفاتر جلد از جلد عوام کے لیے فعال ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تعمیراتی میٹریل کے معیار پر بھی زور دیا اور ہدایت کی کہ اس میں کوئی کمی نہ آنے دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں استعمال ہونے والے مواد کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کرائی جائے تاکہ تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ گجرات میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے معیاری اور بروقت مکمل کیے جائیں گے ، تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں اور شہر کی ترقی میں تیزی لائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں