عدالتی مفروروں کی تعداد8597 ہوگئی:شہری پولیس سے مایوس

عدالتی  مفروروں  کی  تعداد8597  ہوگئی:شہری  پولیس  سے  مایوس

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ضلع میں عدالتی مفرور ملزمان کی تعداد 8597ہو گئی ۔ مقامی پولیس کی کارکردگی سے مایوس شہری نے لاکھوں مالیت کے بوگس چیک کے دو مقدمات میں عدالتی مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے آئی جی پنجاب کو درخواست دیدی۔

 تفصیل کے مطابق سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیشن جج کو آگاہ کیا گیا کہ ضلع میں عدالتی مفرور ملزمان کی تعداد 8 ہزار 5 سو 97 ہو گئی ہے ۔ فاضل جج کے استفسار پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے یقین دہانی کروائی کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ دوسری طرف شہری شاہزیب نے آئی جی پنجاب کی دی گئی ایک درخواست میں تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں درج لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیکس کے 7 سال پرانے دو مقدمات میں عدالتی مفرور ملزم مرزا شاہ جہاں کی گرفتاری کی استدعا کی ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق مرزا شاہ جہاں نے اسکی والدہ ارشاد بیگم سے لاکھوں روپے ادھار لئے تھے ، ملزم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سکون سے رہائش پذیر ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں