ڈھل بنگش تا ہیڈ کھوکھراں روڈ کی تعمیر جلد شروع ہو گی:اعجاز احمد رنیاں

ڈھل بنگش تا ہیڈ کھوکھراں روڈ کی  تعمیر جلد شروع ہو گی:اعجاز احمد رنیاں

گجرات (نامہ نگار )ایم پی اے اعجاز احمد رنیاں نے ایکسین ہائی وے سعید یونس کوہلی سے انکے آفس میں ملاقات کی ترقیاتی سکیموں کے متعلق تبادلہ خیال ہوااس موقع پر نعمان اخلاق رنیاں، عادل گل ساہی، ٹھیکیدار ملک وقاص شوکت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

ایم پی اے اعجاز احمد رنیاں نے کہا ہے کہ ڈھل بنگش تا ہیڈ کھوکھراں روڈ کی تعمیر بہت ضروری ہے ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے کہ اس کی تعمیر کو جلداز جلد مکمل کرے ،صوبائی فنڈز48.5 کروڑ سے ترقیاتی سکیموں کی اپروول کیلئے فائل سی ایم آفس پہنچ چکی ہے ، جلد ٹینڈر پراسس کے بعد کام کا آغاز ہوجائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں