ایم این اے نصیرعباس سدھوسے تاجر رہنمائوں کی ملاقاتیں

ایم این اے نصیرعباس سدھوسے تاجر رہنمائوں کی ملاقاتیں

گجرات (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنما، ممبرقومی اسمبلی نصیرعباس سدھوسے گزشتہ روزڈیرہ سدھ پر ممتازسیاسی وسماجی شخصیت تاجررہنما جاوید بٹ،بزنس مین داؤدصادق بٹ نے خصوصی ملاقات کی اورانہیں الیکشن ٹربیونل لاہورکی طرف سے دونوں پٹیشنز خارج ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے حق وسچ کی فتح قراردیا اورکہاکہ۔۔۔

مخالفین کے تمام جھوٹے اورمن گھڑت پروپیگنڈے غلط ثابت ہوئے ، ایم این اے نصیرعباس سدھو کی زیرقیادت حلقہ این اے 65میں تعمیروترقی کاسلسلہ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ بلاتفریق وامتیاز ضلع کے مسائل حل کروانے کرائیں گے ، خوشگوارماحول میں ہونیوالی ملاقات میں اہم امو رپربھی مشاورت کی گئی، ایم این اے نصیرعباس سدھو نے عزت افزائی پرشکریہ ادا کیااورانکے اعزازمیں استقبالیہ دیا۔اس موقع پرسیف الرحمن بھٹی ودیگربھی موجودتھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں