گلیانہ :ہیلمٹ نہ پہننے والوں اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی
گلیانہ(نامہ نگار )ہیلمٹ نہ پہننے والے اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی،سب انسپکٹر ذکا اللہ اور قیصر شاہ کی قیادت میں ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے والے نوجوانوں اور کم عمر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد بائیک سواروں کو روک کر چالان کئے اور وارننگ دی ۔
پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کم عمر بچوں کو گاڑی نہ دیں اور حفاظتی ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔