فارماسسٹ کے انتخابات ، نوید شاہ نے پنجاب میں میدان مارا
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے سید نوید شاہ نے پنجاب میں میدان مارا، پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن 2025 کے انتخابات میں پروفیشنل فارماسسٹ گروپ نے کامیابی حاصل کر لی ۔پروفیسر ڈاکٹر عاطف رضا، ڈین اور چیئرمین پنجاب یونیورسٹی، صدر پنجاب منتخب ہوئے اور 1364 ووٹ حاصل کئے ۔پروفیسر ڈاکٹر حمیرا، ڈین اور چیئرمین ویمن یونیورسٹی لاہور نے 477 ووٹ حاصل کیے ۔
ڈاکٹر عالمگیر راؤ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی مرکزی صدر منتخب ہوئے اور 2355 ووٹ حاصل کیے ۔ڈاکٹر عاصم رؤف، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 1362 ووٹ حاصل کیے ۔سید نوید شاہ نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج سے پنجاب میں میدان مارا اور 1313 ووٹ حاصل کر کے پنجاب کے ایگزیکٹو ممبرز میں چوتھے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے ممبر کے طور پر منتخب ہوئے ۔