مذہبی ہم آہنگی کیلئے خدمات پر قاری سلیم زاہد کیلئے امن ایوارڈ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ کی امن کمیٹی نے قاری سلیم زاہد کی امن کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے 30 سالہ خدمات کے اعتراف میں انہیں امن ایوارڈ 2025 سے نوازا۔ تقریب گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں قاری سلیم زاہد کی دینی و ملی خدمات کو سراہا گیا۔
تقریب میں کمشنر نوید حیدر شیرازی نے قاری محمد سلیم زاہد کو امن ایوارڈ پیش کیا۔ کمشنر نے کہا کہ معاشرے میں تعمیری کردار ادا کرنے والے علما ہمارا کا فخر ہیں، ممبران امن کمیٹی سمیت ہر شعبے میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے والے افراد کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے ۔