صفائی شاہراہوں تک محدود ،تتلے عالی کے گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر

صفائی شاہراہوں تک محدود ،تتلے  عالی کے گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر

تتلے عالی(نامہ نگار )صفائی شاہراہوں تک محدود تتلے عالی کے گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر بدستور قائم ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے شہروں قصبوں دیہات میں صفائی ستھرائی اور کورا کرکٹ اپ لفٹ کرنے کی ذمہ داری گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سونپی گئی ہے لیکن کنٹریکٹر کی مبینہ غفلت اور لاپروا ئی کی وجہ سے تتلے عالی میں مشینری کے بغیر بہت کم عملہ تعینات کیا گیا ہے جو شاہراہوں کی صفائی کر رہا ہے جبکہ تتلے عالی کی گلیوں،محلوں میں جابجا کوڑے کے ڈھیر عملہ صفائی کا منہ چڑا رہے ہیں۔اہل علاقہ نے گلی محلوں،بازاروں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں