کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں میں خاتون سمیت 6 افراد لٹ گئے

کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں  میں خاتون سمیت 6 افراد لٹ گئے

کامونکے (نامہ نگار)ڈکیتی کی وارداتوں میں خاتون سمیت 6 افراد کو لوٹ لیا گیا۔ مسلم گنج کے موٹر سائیکل سوار نعمان اکرام اور مہک سے جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دو ڈاکو پندرہ ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔

چڈیالہ کلاں کے محمد ارشاد سے ماڑی ٹھاکراں نہر اپرچناب کے قریب دو ڈاکو چالیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔راجہ بھلہ کے احتشام احمد سے تین ڈاکو دس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے جبکہ منڈیالہ روڈ کے اسد نبیل اور اُسکے بھائی راہیل احمد سے منڈیالہ پُلی پر ناکہ لگائے تین ڈاکومجموعی طور پر چھیاسی ہزار دو سو روپے ،موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں