کسوکی پو لیس نے انٹرپول کے ذریعے اشتہاری کو مسقط سے گرفتار کر لیا

کسوکی پو لیس نے انٹرپول کے ذریعے  اشتہاری کو مسقط سے گرفتار کر لیا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ) تھانہ کسوکی پولیس نے اشتہاری ملزم خلیل عرف کاشی انٹرپول کے ذریعے مسقط سے گرفتار کر لیا ۔

اشتہاری ملزم خلیل نے سال 2022 میں بلال نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا تھا۔اشتہاری ملزم خلیل کی گرفتاری کے لیے پولیس عرصہ دراز سے کوششیں کر رہی تھی۔ ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں