نوشہرہ ورکاں:مخالفین کی فائرنگ ،30سالہ شخص جاں بحق

نوشہرہ ورکاں:مخالفین کی فائرنگ ،30سالہ شخص جاں بحق

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 30 سالہ شخص قتل،ایک زخمی ہو گیا ۔

بتایاگیا ہے کہ نوکھر روڈ پر بھڑ چوک میں معمولی تلخ کلامی پر بااثر ملہی گروپ کے افراد نے آرائیں گروپ کے افراد پر فائرنگ کردی جس سے 2افراد زخمی ہوگئے ، چوہڑ چک کے رہا ئشی 30 سالہ محمد جاوید کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ فائرنگ سے زخمی18سالہ امیر حمزہ ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ واقعہ کی اطلاع پا کر نوشہرہ ورکاں پولیس موقع پر پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں