گرجاکھ میں ناقص صفائی پر ڈپٹی کمشنر کا اظہار برہمی

گرجاکھ میں ناقص صفائی پر ڈپٹی کمشنر کا اظہار برہمی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، انہوں نے گوندلانوالہ روڈ، دھلے چوک، گرجاکھ، علی پور چوک، گوندلانوالا گاؤں، علی پور چٹھہ روڈ اور ملحقہ گلیوں، بازاروں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گوندلانوالہ روڈ، دھلے چوک، گرجاکھ اور اطراف کے علاقوں گلیوں اور بازاروں کے دورہ کے دوران صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 گرجاکھ کے علاقہ میں صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فوری صفائی ستھرائی کے بعد تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔ ڈپٹی کمشنر نے علی پور چوک کے دورہ کے موقع پر چوک کی تزئین وآرائش، نئے تعمیر مانومنٹ کا معائنہ کیا، انہوں نے چوک میں نصب بورڈ کی مرمت، گرین بیلٹ کی بحالی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدر، پی ایچ اے حکام کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے گوندلانوالہ گاؤں علی پور چٹھہ روڈ کے رہائشی علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے علی پور روڈ پر واقع فلنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے پٹر ولیم مصنوعات کے پیمانوں اور اوگرا کے مقررہ نرخ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ نرخ نامے کی خلاف ورزی یا کم پیمانہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں