گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں کرسمس کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پرنسپل اور ایم ایس سول ہسپتال کے میڈیکل سٹاف ڈاکٹرز، نرسز نے شرکت کی ۔

مذہبی رہنما پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے کہا کہ مسیح کی پیدائش خدا کی قدرت کی جھلک ہے ، انسانوں اور ملائکہ نے خوشیاں منائیں ۔ ایم ایس سید نیئرعمران حیدر نے حاضرین کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور آئین پاکستان بھی ہمیں مل کر رہنے کی تلقین کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں