آبادی اور وسائل میں توازن وقت کی اہم ضرورت کے موضوع پر سیمینار
گو جرانوالہ (سٹی رپورٹر )ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمیناربعنوان ،آبادی اور وسائل میں توازن وقت کی اہم ضرورت کا انعقاد کیاگیا۔
صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان نے کی۔ ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان ،ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل ایوب نے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے علما کرام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔