ڈسکہ :فوڈ سیفٹی ٹیم کا گھر پر چھاپہ 25من مضر صحت دودھ برآ مد
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )فوڈ سیفٹی آفیسر کا ٹیم کے ہمراہ گھر پر چھاپہ، بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ برآمدکرلیا۔
فوڈ سیفٹی آفیسر نے اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ موضع مالومہے میں محمدمنشا کے گھر چھاپہ ماراتو برتنوں میں موجود 25من ملاوٹ شدہ دودھ برآمدکرلیا،پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔