راہوالی:وار داتوں میں لاکھوں روپے کا بجلی کا سامان لو ٹ لیا

راہوالی:وار داتوں میں لاکھوں  روپے کا بجلی کا سامان لو ٹ لیا

راہوالی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈکیتی چوری کی 2وارداتوں میں ملزم ڈی ایچ اے کے سکیورٹی گارڈ اور زمیندار کے ڈیر ے سے 4لاکھ 60ہزار روپے کا بجلی کا سامان لے گئے ۔

ڈی ایچ اے کینٹ میں کنسٹرکشن کا کام کرنیوالے شاہد اینڈ کمپنی کے سکیورٹی سپروائزر سے دوران ڈیوٹی رات3بجے موٹرسائیکل پر آنے والے ڈاکو کنٹرولر بی ایل اے ، ہیوی ٹارچ ، موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ، تلونڈی کھجور والی کے زمیندار رانا اسد کے ڈیر ے سے 10 ہزار روپے کے بجلی کے تار چوری کر لئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں