گجرات شہر میں نکاسی آب کیلئے نئی ڈرین کا سروے مکمل
ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ اور نیس پاک کی ٹیم کا مختلف کا دورہ ، بریفنگ دی گئی
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)واسا گجرات نے مون سون میں شہر کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے نئی ڈرین کا سروے مکمل کر لیا ،ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کا نیس پاک ( ٹیم کے ہمراہ جی ٹی روڈ کھٹالہ اور ہلسی نالہ کا دورہ کیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق سیوریج اور نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے گجرات میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ، اس موقع پر نیس پاک ٹیم،منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات حسین فیصل بھلی، ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا گجرات شیخ عبدالوہاب، سب انجینئرواسا نیئرزمان،رفیق پٹواری بھی موجودتھے ، گجرات شہر کی مصروف ترین جی ٹی روڈ کھٹالہ اور ہلسی نالہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً 2 کلومیٹر طویل نئی ڈرین کی تعمیر کیلئے سروے کا عمل شروع کردیاگیا ، نئی بننے والی ڈرین کی 10فٹ چوڑائی اورگہرائی7 فٹ ہوگی جس کا مقصد بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنانا اور شہری آبادی کو مون سون کے دوران زیرِ آب آنے سے بچانا ہے ، ٹیم نے ڈرین کے روٹ، تکنیکی پہلووں اور زمینی حقائق کا جائزہ لیا۔