آئر لینڈ سے آئے ڈاکٹر جمیل جرال کا الشافع ڈائلسز کمپلیکس کا دورہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)آئر لینڈ سے آئے ڈاکٹر جمیل جرال نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں کہ اتنا خوبصورت اور بہترین سہولیات سے مزئین ڈائلسز کمپلیکس گوجرانوالہ میں موجود ہے۔
،سید امیر حیدر کرمانی دکھی انسانیت کی صحیح معنوں میں خدمت کررہے ہیں ۔یہ بات نے سول ہسپتال میں قائم النافع ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر انتظام الشافع ڈائلسز کمپلیکس کے دورہ کے دوران کہی ، اس موقع پرسابق ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹر طیب سرور میر ،مدثر حنیف و دیگر موجود تھے ۔