ایم ڈی واسا کاشان بٹ سے گجرات ویلفیئر فورم کے وفد کی ملاقات
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)گجرات ویلفیئر فورم کے نائب صدر وحید الدین ٹانڈہ، سیکرٹری جنرل ظفر لاہوریاں، شہریار بھدر اور ڈاکٹر محمد صفدر صفی نے ایم ڈی واسا گجرات کاشان بٹ سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر کاشان بٹ نے وفد کو یقین دلایا کہ ہریہ والہ چوک میں پبلک ہیلتھ کمیشن جونہی پائپ لائن کا کام مکمل کرے گا، ہسپتال والی سائیڈ سے انڈر گرا¶نڈ پائپ لائن ڈال دی جائے گی تاکہ ہسپتال کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جلد ہسپتال والی سائیڈ پر بھی پائپ لائن ڈال دی جائے گی جس سے علاقے میں پانی کی نکاسی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔