کامونکے :نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے معمر خاتون شدید زخمی

کامونکے :نامعلوم گاڑی کی  ٹکر سے معمر خاتون شدید زخمی

کامونکے (نامہ نگار )نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے معمر خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک رکشہ ڈرائیور گزشتہ روز 60 سالہ رشیداں بی بی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

 رشیداں بی بی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری تھی۔ دیگر ٹریفک حادثات میں 35 سالہ آفتاب، 7 سالہ گوہر، 19 سالہ محمد عمران، ذیشان، شہروز، فاطمہ اور گلفام بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر رشیداں بی بی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں