چوری ڈکیتی کے 7889ملزم ‘ 11758اشتہاری گرفتار
ایک سال کے دوران 223قتل کے مقدمات ٹریس ‘ 66کروڑ کا مال مسروقہ برآ مد
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)پولیس نے 2025 کے دوران192 قتل ،اندھے قتل کے 25جبکہ دوران واردات قتل کے 6مقدمات ٹریس،308 گینگ کے 758خطرناک مجرم،چوری و ڈکیتی کے 7889ملزم ،11758اشتہاری گرفتار کرلئے ،2297کلو چرس،732کلو ہیروئن،128کلو افیون، 30کلو آئس ،15242لٹر شراب،2185 ناجائز ہتھیار،ہزاروں گولیاں اور مجموعی طو رپر 66 کروڑ59لاکھ 91ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پولیس افسر وں و اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر گشت، ناکہ بندی اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم اسی عزم کیساتھ جاری رکھی جائے ۔تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا اسے قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔