علی پور چٹھہ 2025:کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ

علی پور چٹھہ 2025:کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ

10افراد قتل ‘ 120اغوا‘ 1080چوری ‘ڈکیتی 270‘زیادتی کے 22 واقعات رپورٹ

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پور چٹھہ میں 2025کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ، 10افراد قتل کر دئیے گئے‘ 2665مقدمات کا اندراج کیا گیا ،780عدالتی مفرور پکڑے گئے جبکہ 2اے ایس آئی نوکری سے فارغ کر دئیے گئے ۔ علی پور چٹھہ میں قتل کی 10وارداتیں ہوئیں ،اقدام قتل کی 7وار داتیں رپورٹ ہو ئیں‘ 385 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔منشیات کے 14، ڈکیتی 270، ناجائز اسلحہ 30، غیر فطری فعل 15، اغوا 120، چوری 1080، لڑائی جھگڑے میں گولی لگنے کے 14،زیادتی کے 22و دیگر مقدمات درج کئے گئے ۔ پورا سال تھانہ انچارج تبدیل نہیں کیا گیا ۔کرائمز کی بلند شرح کے اسباب میں تھانہ علی پور چٹھہ میں انتظامی نااہلی اور کرپشن کا زیادہ عمل دخل رہا جس پر 2اے ایس آئیز کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔ لااینڈ آرڈر کی مخدوش صورتحال بھی عوام کیلئے باعث تشویش رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں