2025:ریسکیوعملہ نے 40ہزار مریضوں کوہسپتال منتقل کیا
ساہیوال ،چیچہ وطنی(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداﷲ کی زیر صدارت ایمرجنسی سروس ساہیوال کی گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ بارے اجلاس کا انعقاد ۔
ڈاکٹر خالد عبداﷲ نے تفصیلات بتاتے کہا ایمرجنسی سروس ساہیوال کو2025 کے دوران315730کالز موصول ہوئیں جن میں سے 75580ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ 321305غیر متعلقہ تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے رسپانس ٹائم کے اندر40398مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ 54664لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ بوگس کالز کے نقصانات پرعوام کے اندر شعور اور آگا ہی پیدا کرنے کیلئے ریسکیو 1122 ساہیوال کا ساتھ دیں تاکہ بوگس کالز کی تعداد کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ انہو ں نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کی سالانہ کارکردگی بتاتے کہا کہ 2025کے دورا ن مو ٹر بائیکس ایمبولینس سروس نے 4.08 منٹ کے رسپانس ٹائم کے اندر60813ایمرجنسیز ڈیل کیں جن میں 45743 مریضوں کو فرسٹ ایڈ دی جبکہ16932مریضو ں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ایمبولیسز کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا عوام سردی کی شدت پردھند کے دوران حادثات سے بچنے کیلئے شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں،موٹر سائیکل کا استعمال بغیر ہیلمٹ بالکل نہ کریں۔تیز رفتاری سے گریز اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ۔