سابق چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی راہوالی سہیل وڑائچ انتقال کر گئے
راہوالی (نامہ نگار)سینئر رہنما مسلم لیگ ن سابق چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی راہوالی سہیل وڑائچ انتقال کر گئے جن کو راہوالی کے بڑے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ علامہ قاری محمد امین چشتی نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں ایم این اے محمود بشیر ورک،سابق وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ حاجی غلام قادر وڑائچ، سابق ممبران کینٹ بورڈ عرفان چاند بٹ، ساجد اکرام لون،، کاشف حفیظ ، میاں ندیم اکرم، علامہ عطاء المصطفیٰ جمیل چشتی و دیگر نے شرکت کی ۔